3 اپریل، 2018، 11:05 AM

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے  میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی جب کہ 6 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے۔دوسرے واقعے میں كوئٹہ كے علاقے ارباب كرم خان روڈ پر شاہ زمان روڈ كے قریب واقع نیشنل ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ركشے پر فائرنگ كردی جس كے نتیجے میں 4 افراد پرویز، فردوس، كامران اور طارق ہلاک ہوگئے۔لاشوں كو سول ہسپتال منتقل كردیا گیا جہاں ضروری كارروائی كے بعد انہیں ورثا كے حوالے کردیا گیا۔ پولیس كے مطابق ابتدائی طور پر واقعے كی وجوہات معلوم نہ ہوسكیں تاہم تفتیش جاری ہے۔کوئٹہ میں پیش آنے والے تیسرے واقعے میں دشت روڈ سبی پھاٹك كے قریب نامعلوم افراد كی فائرنگ سے ایك شخص جاں بحق ہوگیا جس كی شناخت محمد اعظم ولد میر آزاد سكنہ كیچی بیگ كے نام سے ہوئی ہے۔ لاش كو ضابطے كی كارروائی كے بعد ورثا كے حوالے کردیا گیا۔

News ID 1879789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha